Latest News
Tuesday, September 6, 2016

ویڈیو گیم کیلئے دنیا کا سب سے طاقتور لیپ ٹاپ


برلن: ایسر یورپ نے اب تک کا سب سے بڑا اور بہت وزنی گیمنگ لیپ ٹاپ نمائش میں رکھا ہے جسے 2017ء میں فروخت کےلئے پیش کیا جائے گا۔ایسر پریڈیٹر 21 ایکس نامی یہ لیپ ٹاپ 17 پاؤنڈ یعنی تقریباً 8 کلوگرام وزنی ہے جو لیپ ٹاپ معیارات کے حساب سے واقعی بہت بھاری بھرکم ہے۔ اسے برلن جرمنی میں جاری برقی مصنوعات کی یورپی نمائش ’’آئی ایف اے 2016‘‘ میں پیش کیا گیا ہے۔ 21 انچ چوڑائی کے ساتھ اس کی ’’این ویڈیا جی سنک‘‘ اسکرین لیپ ٹاپ کمپیوٹروں کی سب سے بڑی اور دنیا کی پہلی خمیدہ  لیپ ٹاپ اسکرین بھی ہے۔چونکہ اسے خاص طور پر گیم کھیلنے کےلئے بنایا گیا ہے اس لئے ’پریڈیٹر‘ میں دو عدد جی فورس جی ٹی ایکس 1080 گرافیکل پروسیسنگ یونٹس اور ایک بلٹ ان کی  بورڈ موجود ہیں۔ اسی بناء پر یہ بجلی کا بھوکا لیپ ٹاپ بھی ہے جسے چلنے کےلئے دو عدد پاور سپلائیز درکار ہوتی ہیں۔ ٹھنڈا رکھنے کےلئے اسمیں8 عددہیٹ پائپ اور 5 سسٹم فینز (گرمی کو باہر پھینکنے والے پنکھے) نصب ہیں۔اس کی ریم 64 گیگا بائٹس ہے جب کہ اس میں بیک وقت 5 ہارڈ ڈسکس نصب کی جاسکتی ہیں۔ ’’ٹوبی‘‘ (Tobii) نامی کمپنی کا تیار کردہ ایک عدد آئی ٹریکنگ کیمرہ بھی اس کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہے جو آپ کی آنکھوں کی پتلیوں پر نظر رکھتا ہے اور گیم کھیلتے وقت آپ صرف پتلیوں کی حرکت سے کسی چیز کا نشانہ لے سکتے ہیں۔ تاہم یہ فیچر صرف ان گیمز ہی میں دستیاب ہوگا جن میں اس کی سپورٹ موجود ہوگی۔کی بورڈ  میں چیری ایم ایکس سوئچ استعمال کئے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک کے نیچے ایک ایک عدد آر جی بی ایل ای ڈی نصب کی گئی ہے؛ جس کا واحد مقصد کی بورڈ کو ’’پُرکشش‘‘ بنانا ہے۔اگر آپ پریڈیٹر میں نمیرک پیڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کےلئے آپ کو اس کا ٹچ پیڈ نکال کر پلٹانا ہوگا اور اس کی جگہ پر واپس لگادینا ہوگا کیونکہ ٹچ پیڈ کے بالکل پیچھے اس لیپ ٹاپ کا نمیرک پیڈ بھی موجود ہے۔اتنی زیادہ خوبیوں والے لیپ ٹاپ کی قیمت بھی یقیناً بہت زیادہ ہوگی۔ اگرچہ ایسر نے اس بارے میں کوئی واضح اعلان تو نہیں کیا ہے لیکن ممکنہ طور پر یہ 5 ہزار ڈالر یا اس سے زیادہ ہی ہوگی۔
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: ویڈیو گیم کیلئے دنیا کا سب سے طاقتور لیپ ٹاپ Rating: 5 Reviewed By: artist biograpgy